تھرپارکر،عدالتی احکامات کے باوجود پبلک  ٹوائلٹس قائم نہ ہو سکے، خواتین کو شدید مشکلات

Jun 24, 2024

تھرپارکر (آئی این پی ) ضلع تھرپارکر کے کسی بھی مقام پر  پبلک ٹوائلٹس قائم نہ ہو سکے جس کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایک ماہ قبل سندھ کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے احکامات دیے تھے تاکہ پبلک مقامات پر شہری اس سے استفادہ حاصل کر سکیں لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث ضلع تھرپارکر کے کسی بھی شہر میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر نہ ہو سکے۔   پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کے باعث دور دراز کے علاقوں سے شہر آنے والے عوام بالخصوص خواتین شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی سہولت کے لیے عوامی مقامات پر فوری پبلک ٹوائلٹس قائم کروائے جائیں۔

مزیدخبریں