تہران(این این آئی)ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر ایران نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔اس کے ساتھ ہی ایران نے صیہونی ریاست کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت کا خود کو بچانے کے لیے کوئی بھی غلط فیصلہ خطے کو ایک نئی جنگ میں جھونک سکتا ہے، جس کا نتیجہ لبنان کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے ساتھ1948 میں وجود میں آنے والی ناجائز اسرائیلی ریاست کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔
حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کی شکست یقینی ہے، ایران
Jun 24, 2024