واشنگٹن (نوائے وقت گروپ) غزہ میں جنگ کے خلاف امریکی پائلٹوں نے احتجاج کیا ہے۔ دو پائلٹوں لیری ہیبرٹ اور جووان بٹینیکورٹ نے امریکی فوج کے لئے کام کرنے سے انکار کر دیا۔ پائلٹوں کا موقف ہے کہ جنگی جرائم کے تحت مسخ شدہ بچوں کی ہزاروں ویڈیوز دیکھیں۔ ویڈیوز امریکی عوام کے ضمیر جھنجھوڑ رہی ہیں۔ ایسی انتظامیہ کی خدمت جاری نہیں رکھ سکتے۔ جو امریکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ سینئر ائیر مین لیری نے الجزیرہ کو بتایا امریکی پالیسی سے اختلاف کی طویل تاریخ جس میں ویتنام اور عراق جنگ کے خلاف احتجاج بھی شامل ہے۔ ادھر جنگ مخالف امریکی تنظیم کے مطابق امریکی فوج کے دیگر 40 اہلکار بھی غزہ جنگ کے خلاف مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔