کوٹ رادھا کشن: اجتماعی زیادتی کا شکار بچہ چل بسا‘ سنوکر کلب مالک سمیت 6 گرفتار

Jun 24, 2024

قصور‘ نارنگ منڈی‘فیروز والا (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) قصور کے نواح کوٹ رادھا کشن میں والدین کے واحد سہارے مزدور بچے کو اوباش ملزموں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتا ر کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گزشتہ روز چائے والی دکان پر کام کرنے والے 13سالہ معصوم احمد علی کو 6 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، مدعی مقدمہ احمد کے ماموں کا کہنا ہے کہ 15 دن زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز احمد علی دم توڑ گیا۔ سنوکر کلب کے مالک خرم نے ساتھیوں مزمل، رمضان عرف جانی، جاوید وغیرہ6 افراد نے مل کر بچے سے زیادتی کی جبکہ تشدد بھی کیا‘ حالت غیر ہونے پر ریلوے لائن پر پھینک دیا تھا‘ فیصل آباد کے نواحی چک میں اوباش نے بہن سے زیادتی کر ڈالی۔ بوریوالا میں خاتون کو نشانہ بنانے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 4 سالہ (ع) تلونڈی بھنڈراں کا رہائشی ہے‘ عید کی چھٹیوں میں پھوپھی اپنے ساتھ گھڑیال خورد لے آئی، کچھ روز بعد جب والدہ اسے لینے کیلئے گئی تو پھوپھا غضنفر عرف صاحب (ع) کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا جو والدہ کو دیکھ کر گالی گلوچ کرتے ہوئے‘ فرار ہو گیا۔ نارنگ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔کوٹ عبدالمالک میں نوکری دلوانے کا جھانسہ  دے کر اوباش دانش نے (ب) سے زیادتی کر ڈالی،  ملزم فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر ملزم  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں