اسلام آباد(صلاح الدین خان ) پاکستان میں ٹیلی کام کا مستقبل روشن ہے،دستاویزات کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر سب سے بڑا ڈیجیٹل لیبر سپلائی کرنے والا ملک ہے پاکستان کے 36 اضلاع میں 45 ای روز گارسنٹرز کام کررہے ہیں ویژن آف دی پاکستان Ai(آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی)،پرسنل ڈیٹا پرو ٹکشن بل، ڈیجیٹل پاکستان پالیسی انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری ،جوائنٹ ورکنگ گروپ (JWD)انڈر سی پیک ، پاک چائنہ انفارمیشن اینڈ کمیو نیکیشن ٹیکنالوجی انفرا سٹکچر ، سیلف ڈی ٹیکنالوجی اس حوالے سے تیز ترین اور مثبت پیش رفت ہے ۔ جبکہ سیاحت اور ٹریڈ کے فروغ کے لیئے شمالی علاقہ جات میں 820کلومیٹر تک وائی فائی انٹر نیٹ کی سہولت فراہمی کا منصوبہ ہے جس میں 44 ملین کی سرمایہ کاری امریکہ کریگا۔
پاکستان دنیا بھر میں دوسرا بڑا ڈیجیٹل لیبر سپلائی کرنے والا ملک
Jun 24, 2024