علی امین صوبے میں لوڈ شیڈنگ  خاتمہ چاہتے ہیں تو  بجلی چوری روکنا ہوگی،  وزیر توانائی 

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا  ہے کہ وزیراعلی خیبر پی کے ا علی امین گنڈاپور  اپنے صوبے میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں بجلی چوری روکنا ہوگی۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا اختیار صوبوں کو دینے پر اعتراض نہیں مگر اصل حل ان کی پرائیویٹائزیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں جانا ہوگا۔ اویس لغاری نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں اپنے صوبے میں بجلی چوری روکنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن