نواز شریف کابجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ 

Jun 24, 2024

 اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف کی بجٹ سیشن سے رخصت کی درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی جسے منظور کر لیا گیا۔ سابق وزیراعظم بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف بجٹ پیش کرنے کے روز بھی قومی اسمبلی سے غیر حاضر تھے۔

مزیدخبریں