لیموں کا ایک قطرہ۔ بیماریوں کا ٹل گیا خطرہ

Jun 24, 2024

اشفاق احمد قاضی :۔۔۔۔۔قاضی نامہ

میرے گاوں کے وسط میں میاں جی کی حویلی ہے۔اب وہاں 75سالہ ان کی بیوہ (بی بی جی)رہ رہی ہیںجن کی وجہ سے انتہائی دوردورتک کے پاکیزہ افراد کومفت دینی تعلیم دی جارہی ہے۔مادیت پر مذہب کی روشنی نور چھایا۔چھوٹوں کو پیار کیا، بڑوں کی اطاعت فرما برداری کی تعلیم دی۔مجبور ، بے بس کی مدد اور اپنے برابر لانے کا جذبہ معراج تک ہے۔لمبی لمبی مدت تک جھگڑے ، ناراضگی نہیں ہوتی۔گاوں والے اپنے اپنے کام محنت مشقت سے کرتے ہوئے زندگیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔صحت مند رہتے بی بی جی گاوں کے بچوں کو مذہبی تعلیم اپنی اولاد کی طرح ہمدردی شفقت سے دے کر راحت سکون سے لبریز ہوتی۔ تعلیم سے فارغ ہونے پر گاوں کی عورتیں مرد بی بی جی کے پاس اپنے صحت کے مسائل لے کر آتے۔بی بی جی نے مشرق و مغرب کے بڑے بڑے دانشوروں، علم والوں سے پھلوں کا انسانی صحت پر اثرات کی تعلیم انتہائی گہرائی تک حاصل کی ہوئی ہے۔ جیسے ہی ان کی حویلی میں آکر ان کے قریب کوئی زندگی آتی تو تین بار بسمہ اللہ ،بسمہ اللہ ،بسمہ اللہ پکارتے ہوئے خوشی فخر سے قناعت کا تاج سر پر سجائے استقبال کرتی۔ خواتین ان کے قریب پہنچتے ہی ہاتھ سر پر پھیرانے کیلے سر خم کر لیتی۔ بی بی جی سر پر ہاتھ رکھ کر ہمدردی شفقت پیار کے احساسات ِ زندگی کے وجود کی گہرائی تک اتارتی۔ جب مرد انکے قریب آتا ،اپنا کندھانیچے کرتے ہوئے تھپکی لیتا اور عقیدت و احترام کااظہار کرتا۔ صبح دس بجے ادھیڑ عمر لاٹھی ٹیکتا ہوا آیا، کندھانیچے کرنے کے بعد شفقت و مہربانی والی تھپکی کی دھمک ہے وجود کی گہرائی تک اتری۔ادھیڑ عمر بابا جی بولے، کام کرتے کرتے تھکاوٹ سے بخار ہو گیا ہے۔بی بی جی بولیں! پینے والا پانی اوبال کر پیا کریں۔ ہاتھ اچھی طرح دھونے ہیں، نیک محنتی جفاکش کی آرزویں آسمانی فرشتے کے سامنے احکامات ہوتے ہیں،قادر مطلق آپ پر ضرور کرم کرے گا۔ آرام کریں اور لیموں اچھے طریقے سے صاف پانی میں دھو کر درمیان سے کاٹ کر زبان سے وقفے وقفے سے چاٹتے رہیں۔ لیموں کے رس سے بخار ختم ہو جائے گا۔(معدے اور گلے کے مریض اپنے معالج کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں)۔لیموں دل کو طاقت دیتا ہے۔معدے کو قوت دیتا ہے۔بدن سے زہریلے مادے کو نکالتا ہے۔اللہ پاک شفا دینے ولاہے۔لیموں عام سبزیوں کی طرح نہیں ہے۔جیسے آم پھلوں کا بادشاہ ہے ویسے ہی لیموں کو سبزیوں کا بادشاہ کہا جا سکتا ہے۔اس کے استعمال سے بدن جراثیم سے پاک ہو تا رہتا ہے۔اس کے استعمال سے نفس وجود کی باریکیوں سے واقف ہو جاتا ہے۔
بی بی جی خاموش ہو گئیں۔کچھ دیر رک کر پھر بولیں!لیموں الہامی دوا ہے۔ ہر فرد کے لے قدرت کی بڑی نعمت ہے۔ لیموں کے رس کو اگر زیتوں کے تیل کے ساتھ دو سے تین ماہ استعمال کروایا جاے تو پتے کی پتھری ختم ہو جاتی ہے۔اللہ پاک کی شان، لیموں السر میں مارجنل انٹی السر کے طورپر کام کرتا ہے۔ لیموں کے رس میں موجود پوٹاشیم اور کیلشیم خون میں موجود سفید خلیے پیدا کرنے کیلے موثر ہے۔ جسکی وجہ سے بدن کا فنی نظام مضبوط ہوتا ہے۔لیموں کچھ بیماریوں کو ظاہر ہونے سے روک دیتا ہے۔ لیموں میں پایا جانے والا پاکیزہ کیمیائی مرکب لیمونین جوڑوں کے درد کو ختم کرنے اور یورک ایسڈ کو کم کرنے کیلے بہترین دوا ہے۔سانس کی نالی کے انفیکشن میں موثر ہے۔لیموں میں پایا جانے والا ایک کیمیائی مرکب ایلفاپاین ہے جو انٹی انفلوانزا ہے۔ انفلوانز ا میں اسکا استعمال مثبت نتایج دیتا ہے۔
لیموں کو دل کو ٹانک تصور کیا جاتا ہے۔یہ خون کے بہاو میں مدد دیتا ہے۔ کیلسڑول اور بلڈپریشرکو کم کرتا ہے۔دریدوں کے تنگ ہونے کے عمل کو روکتا ہے۔خون میں سرخ خلیوں کو بڑھاتا ہے۔ مرغی ، مچھلی کے گوشت کو لگانے سے ان کی بدبو ختم ہو جاتی ہے۔
بی بی جی خاموش ہو گئیں۔ کچھ دیر کے بعد سر اٹھا یا، سب کی طرف باری باری دیکھا، پھر بولی! عورتوں کی مختلف بیماریوں کو ختم کرنے اور پیچیدگیوں کو دور کرنے میں انتہائی موثر ہے۔ لیموں سکنجبین کی شکل میں استعمال کرنے سے سینے کی جلن کو پیدا نہیں ہونے دیتا۔لیموںکے اندر نور بھری پوٹاشیم (80mgْْپر لیموں )کی مقداردماغ اور اعصابی خلیوں کی نشو نما میں بہت مدد دیتا ہے۔ کیلشیم (26mg پر لیموں) کی موجودگی دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے۔دمہ ، نزلہ ، زکام، خناک کے جراثیم کو ختم کرتا ہے۔اہم نقطہ نہ ہے کہ لیموں کا جوس سکنجبین کی شکل میں لینے سے یہ اکسیجن اور کیلشیم کی مقدار کو درست رکھتا ہے۔ اگر لیموں کو پانی میں گھو ل کر استعمال کیا جائے تو گردے کی پتھری کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آدھے لیموں کا رس روزانہ استعمال کرنے سے انسان بہت سے امراض سے محفوظ رہتا ہے۔صحت مند زندگیاں ہی کاروانِ حیات کے راہگیروں پر فضیلت و فوقیت رکھتی ہیں۔
بی بی جی دم لینے کیلے چار پائی پہ بیٹھ گئی۔بی بی جی خلوص، ہمدردی بھری خدمت مفت کرتے عمر بیت چکی۔ اب دل کے بھیداور سینے کی دھڑکن کا راز جلدی سمجھ جاتی ہیں۔بی بی جی تمنا حسرت ، خواہش ہر کوئی ان کی نیک نامی کا ذکر ہر جگہ کرے اور در پر آنے والے کو قدرت ِ خداوندی جلدی جلدی شفا دے۔ان کے قول و عمل میں گہری مطابقت کی مزید گہرائی ہو۔یکدم قدموں کی آواز بڑھنے لگی۔بی بی جی نے مڑ کر دیکھا!ضعیف عورت بچے کا ہاتھ پکڑے ان کی طر ف قدم بڑھا رہی ہے۔قریب آنے پر بی بی جی نے بسمہ اللہ ،بسمہ اللہ ،بسمہ اللہ پکارتے چار پائی پر ضعیف عورت کو بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ ضعیف عورت چار پائی پر بیٹھ گئی۔ رسمی علیک سلیک کے بعد ضعیف عورت نے کہا! بچے کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ بی بی جی نے کہا!تعلیم روشنی ہے، نور ہے، زندگی آزادی کی ضمانت ہے۔جہالت اندھیرا اور موت ہے۔بچے کو تعلیم کے حصول میں مدد کریں۔بچے کی حوصلہ افزائی وقفے وقفے سے جاری رکھتے ہوئے محنتی جفا کش بنائیں اور بچے کو اپنے ساتھ ساتھ کام کرنے کا طریقہ علم دیں۔بچے میں سینیر سے علم و فن لینے کا طریقہ سلیقہ بتائیں۔اطاعت فرمانبرداری کا نور پلائیں۔بچوں کو ہر چیز سینیر سے لینا ہوتی ہے۔نافرمان، گستاخ، من پسند ہو کر سینیر کی شفقت ، مہربانی سے محروم نہ رہیں۔اطاعت فرمانبرداری سے نعمتوں بھر ی شفقت و مہربانی کا نزول ہوتاہے۔اطاعت گزار فرمانبردارمصیبتوں سے نکل کر عظمتوں کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے۔بی بی جی نے بچے کا بازوں پکڑا، اپنے قریب کیا،ماتھا چوما اور پیار کا نور بکھیرتے ہوئے اپنی گود میں بٹھا کر بولیں!بچوں کی ہڈیاں سورج کی کرنیں جسم پر برسنے سے مضبوط ہوتی ہیں۔جسم طاقتور ہوتا ہے۔گھر کے نرم فرش کے بجائے پاکیزگی کے بعد پیدل چل کر مسجد جانے سے عبادت ہوتی ہے۔ حج عمرہ کی عبادت قالین پر بیٹھ کر نہیں،طواف کے سات چکر چل کر پھر سعی کے سات چکر تیز ترین چل کر ہوتی ہے۔ پیدل چلنا پاکیزگی اور مقدس الفاظ زبان پر لانے کی طرح عبادت ہے۔بی بی جی دائیں ہاتھ کی انگلی سے ماتھا صاف کرنے لگی، بلند آواز میں بولیں!غذا کا علم ہی سے زندگیاں روشنی کی طرف جاتی ہیں۔
ہر روز ایک گھنٹہ پید ل چلنا عبادت ہے۔جتنی تمنائیں ، حسرتیں، خواہشات پیدا ہوتی ہیں، پیدل چلنے سے ان کے حصول کے راستے صاف آسان ہوتے ہیں۔لیموں موٹاپے کو کم کرتا ہے۔پیدل چلنے سے بدن کی گوشت مشینری چل کر بدن کے اندر کی خوراک کا خون بناکر بدن سے نکلنے کے راستے کی طرف چلی جاتی ہے۔زندگی میں تازگی چستی پھرتی روحانی مسرت نکھرنا شروع ہوتی ہے۔بی بی جی رک گئی، کچھ دیر خاموشی کے بعد بولیں! آدمی گھر مضبوط ، خوبصورت بنا رہا ہے، پل مضبوط بنا رہا ہے، جیپ مضبوط پسند کرتا ہے۔ بدن مسلسل سایہ میں رکھ کر کمزور کرتا ہے۔ جس طرح تسلسل سے دھوپ تکلیف دہ مسلسل ٹھنڈک برف باری نقصان دہ اسی طرح لگا تا رسایہ بھی بیماری ہے۔ توازن اعتدال سے ہر موسم ہی بدن پر اچھے اثرات ڈالتا ہے۔بی بی جی بولیں! گرمی شروع ہے ہر فرد تسلسل سے لیموں کا استعمال جاری رکھے۔لیموں بد ہضمی کو ختم کرتے ہوئے بدن سے تکلیف دہ اذیت ناک مادوں کو فضاء￿ میں تحلیل کرتا ہے۔لیموں کی نا قدری جاری ہے۔معمولی سبزی میں شمار کیا جاتا ہے۔قدرت نے اس میں سٹرک ایسڈ، کیلشیم، پوٹاشیم، فولاد، فاسفورس اور وٹامنز اے بی سی پیدا کیے ہیں۔گوشت بنانے والے نشاستہ دار اور روغنی اجزا کا نادر مجموعہ بنایا۔مقطر پانی اور حیات بخش وٹامن سی کا تویہ خزانہ ہے۔لیموں کی سکنجبین پی لینے سے قے، متلی دور کرنے کے ساتھ ساتھ خون صاف کرنے ، بھاری غذا ہضم کرنے، پیٹ کی گیس دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔پیشاب جاری رکھنے کیلے زہریلے فضلات جسم سے خارج کرنے والا پھل ہے۔پیٹ میں کیڑے پیدا کرنے سے روکتا ہے۔ چستی پھرتی تازگی صحت بناننے والا آسانی سے مل جانے والا پھل ہے۔ انسانی بدن پر لا تعداد اچھے اثرات ہوتے ہیں۔تعلیم علم کا حصول جاری رہنے سے انسان مشکلات سے نکل کر بلندیوںطرف جاتا ہے۔ بی بی جی نے خدا حافظ کہا اور آرام کیلے دوسرے کمرے میں چلی گئیں۔

مزیدخبریں