اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اسلام آباد کی مختلف اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات میں کم عمر ڈرائیورز،لین کی خلاف ورزی،سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور دیگرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کریں اور ساتھ ہی شہریوں کوٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں،اس ضمن میں اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی شہریوں کو دئیے جا رہے ہیں اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کر کے طلبا کوبھی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے،سی ٹی او اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں، قانون کی پاسداری کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پرسخت کارروائی کریں، سی ٹی او اسلام آباد
Jun 24, 2024