اسلام آباد(خبرنگار)پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی نمائندہ تنظیم پامی کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبد الرشید میاں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ، فلاحی ہسپتالوں اور طبی آلات پر لگایا جانے والا ٹیکس عوام دشمن ہے جس سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا اور عوام کو سستی اور معیاری طبعی سہولتوں کی فراہمی مشکل ہو جائے گا اسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ پامی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے والے ٹیکس نہیں لگائے جانے چاہیئے ہیلتھ کے شعبہ میں لگائے جانے والے اضافی ٹیکسوں سے علاج معالجہ میں مشکلات میں اضافہ ہو گا طبی آلات پر لگائے جانے والے ٹیکسوں سے طبعی آلات کی قیمتوں بیپناہ اضافہ ہو گا جس کا براہ راست بوجھ عوام پر پڑے گا ۔ اجلاس سے پامی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر مرتضی چیمہ اور فنانس سیکرٹری ڈاکٹر رضوان چٹھہ نے بھی خطاب کیا