ہائی سکیورٹی زون میں شہریوں کے کوائف کے اندراج کا کام تیز

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارلحکومت کے ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج،شناختی دستاویزات کی جانچ اور تلاشی کیلئے پولیس نے کام تیز کردیا جبکہ اس کے ساتھ مختلف ناکہ جات پر گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی،گزشتہ ہفتہ کے دوران ہائی سکیورٹی زون ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران نے836کالے شیشوںاور142غیر نمونہ نمبر پلیٹ اوربغیر کاغذات والی گاڑیوںکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی مکمل ذمہ داری کے ساتھ اداکریں،کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے،ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم سرکاری و نجی املاک اور سفارتخانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے تمام شہریوں کے کوائف کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،شناختی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے،تمام مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جائے اور عوام کے ساتھ مثبت رویہ اپنایاجا ئے،انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی وہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کے ساتھ تعاون کریں۔

ای پیپر دی نیشن