مظفرآباد(نامہ نگار)سینئر ممبر بورڈ آف انوسٹمنٹ آزاد جموں وکشمیر چوہدری پرویز احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت دین کی اساس اور ہمارے ایمان کی روح ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور اکرم ؐ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ عالم کفر اسلام کو جتنا دبانا چاہتا ہے یہ اتنا ہی ابھر رہاہے اور پو ری دنیا میں اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے یہ دراصل اسلام کی حقانیت کی واضح دلیل ہے۔