چک سواری( نامہ نگار) غریب محنت کش کا بیٹا محمد علی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔محمد علی خالق آباد میںسموسوں پکوڑوں کی دکان پر کام کرتا تھا۔ 16جون کو سلنڈر کو آگ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھا۔ بعد ازاں اسے جناح اسپتال لاہور شفٹ کیا گیا تھا۔چھ روز موت و حیات کی کشمکش میں رہتے ہوئے بالاخر محمد علی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ محمد علی ارشد محمود کا بیٹا تھا۔ گزشتہ روز نماز جنازہ ادا کر کے اسے دفنا دیا گیا۔سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار افسوس۔محمد علی سموسوں کی دکان پر کام کرتا تھا۔چولہے آگ لگاتے ہوئے آگ کی زد میں آ کر بری طرح جل گیا تھا۔چھ روزجناح اسپتال میں داخل رہا لیکن جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا۔ گزشتہ روز اسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ادھ پلائی والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔