ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سیمینار

اسلام آباد(خبرنگار)علم اور ہنر کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے وقف ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارمKeytaab نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے تعاون سے شاندار ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سیمینار کا انعقاد کیاجس میں ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، ٹرینرز، پالیسی ساز، حکومتی عہدیداران، ٹیکنالوجی لیڈرز، فارما کمپنیوں کے سی ای اوز، میڈیکل فیکلٹی، اور ہیلتھ کیئر سیکٹر کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ٍاس تقریب کی مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان ایچ آئی (ایم)، ٹی آئی (ایم) ایچ ایس اے کے ڈین اور وائس چانسلرشہزاد علی خان، کلیدی نوٹ اسپیکرپاکستان سویٹ ہوم کے بانی وسی ای او زمرد خان، ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن سعید احمد شیخ او ڈائریکٹر BIC ہیلتھ سروسز اکیڈمی محترم ناصر محمود ایلیاشامل تھے مقررین نے ٹیکنالوجی پرمبنی آن لائن لرننگ کو فروغ دینے کے لیے خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے Keytaabکے  وڑن کی تعریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن، خاص طور پر تربیت اور کیریئر میں ترقی، صحت کی دیکھ بھال کے بہت سے چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن