اٹک(نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ کورٹس اٹک میں قتل ہونے والے ممبر پنجاب بار کونسل ملک اسرار احمد کے گھر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان کی آمدتفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کو رٹ ملک شہزا د احمد خان ، ڈسٹرکٹ کو رٹ اٹک میں قتل ہونے والے ممبر پنجاب بار کو نسل ملک اسرار احمد کے گھر اظہار تعزیت کے لیے پہنچے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ جسٹس لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ صداقت علی خان ، ڈی پی او ڈاکٹر سردا ر غیا ث گل خان و دیگر جوڈیشری اور پولیس افسران بھی موجود تھے ، انہو ںنے ملک اسرا ر احمد کے قتل پر ان کے ورثا ء سے اظہار تعزیت کی ، ڈی پی او ڈاکٹر سردا ر غیا ث گل خان نے کہا کہ اٹک پولیس دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قاتل کو قرار واقعی سزا دلوا کر ہی دم لے گی۔