اسلام آباد(وقائع نگار)چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گذشتہ روز اسلام آباد میں ڈیجیٹل تشہیر کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی اور دیگر افسران نے شرکت کی.اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈیجیٹل تشہیر کو متعارف کروانے کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہے. ڈیجیٹل تشہیر کیلئے ڈیجیٹل سکرین، سائن ایج، بل بورڈ، ایل ای ڈی سکرین سمیت موپیز لگائے جائیں گے. اسی طرح ڈیجیٹل تشہیر کی پلاننگ کرتے وقت شہر کے قدرتی حسن کو برقرار رکھا جائے گا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ 3D ایڈورٹائزمنٹ شروع کی جارہی ہے. ڈیجیٹل تشہیر کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی بھی قائم کردی ہے.چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل تشہیر پر آنے والی لاگت اور اس سے حاصل ہونے والے ریونیو کا تقابلی جائزہ لیا جائے اور منصوبے کو کامیاب بنانے کے لے اس شعبے کے ماہرین سے آراء بھی لی جائے۔
وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے ڈیجیٹل تشہیر متعارف کرانے کا فیصلہ
Jun 24, 2024