قومی اسمبلی ،بجٹ بحث کے دوران فلور نہ ملنے پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

Jun 24, 2024

رانا فرحان اسلم

قومی اسمبلی اجلاس ،بجٹ بحث کے دوران فلور نہ ملنے پر اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ کیااپوزیشن نے بجٹ کو عوام دشمن قراردیدیاوفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کر کے پاک فوج اور شہداء کے خلاف کھڑی ہوگئی ہے اپوزیشن نے ایوان کے اندرآپریشن ’’ عزم استحکام ‘‘کیخلاف نعرے بازی کی جبکہ حکومت نے فوج شہداء اور آپریشن کی حمایت میں تقاریر کیںقومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوابجٹ پر تقاریر اتوار کے روز بھی جار ی رہیںدن گیارہ  بجے شروع ہونیوالا اجلاس شام ساڑھے سات بجے تک جاری رہا اجلاس کے دوران نماز اور کھانے کے وقفے بھی ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان سے چلے گئے انکے بعداجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ نے کی اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن اراکین کے مابین نوک جھوک چلتی رہی اورسخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا ایوان میں خطاب کرنے کیلئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کھڑے ہوئے تو اپوزیشن نے شورشرابہ شروع کردیا جس پر خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر کو کہا کہ ہاؤس ان آرڈر کریں مجھے بات کرنے دی جائے یہ لوگ بلیک میلنگ کر رہے ہیں یہ لوگ آج بھی 9مئی پر کھڑے ہیں یہ کہناکہ فوج ملک اور شہدا ہمارے ہیں تو یہ سب جعلسازی ہے یہ آج بھی اور کل بھی 9مئی والے ہی ہیں یہ مفادات کے لیے پینترے بدلتے ہیں ترلے کرتے ہیں پیر پڑتے ہیں اور گالیاں بھی دیتے ہیںوزیر دفاع خواجہ آصف نے شہریار آفریدی کی گذشتہ روز کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھی رکن نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پارٹی چیئرمین گوہر خان اور اسد قیصرکو دونمبر کہا ہے جس پر شہریار آفریدی نے کھڑے ہو کر کہا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں یہ سب میرے قائدین ہیں بعدازاںڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ نے اجلاس آج (پیر) دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

مزیدخبریں