حضرو ( نمائندہ نوائے وقت)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اٹک سے گورنرپنجاب منتخب ہوا جو ضلع بھر کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے اب اٹک کا بچہ بچہ گورنر ہے پاکستان پیپلزپارٹی درمیانے طبقہ کے لوگوں کو اوپر لانے میں اہم مقام رکھتی ہے یہ ذوالفقار علی بھٹو کاویژن تھا جسکا واضح ثبوت کہ بجائے کسی وڈیرے کے اٹک سے مجھ جیسے چھوٹے زمیندار کو گورنر بنایا دیا گیا ان خیالات کا،اظہار انہوں نے ضلع اٹک میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماع اور میڈیا سے گفتگو میں کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اشعر حیات خان دیگر عہدیدران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میرے لیے گورنر شپ ایک چیلنج ہے ہم نے اپنے آپکو منوانا ملک اور پنجاب کے عوام کے لیے کام کرنا ہے پیپلزپارٹی شہیدوں اور مزدوروں کی جماعت ہے پیپلز پارٹی میں کئی بڑے لوگ وزارتیں لیکر انجوائے کرکے چلے گئے پارٹی کے اعتماد پر پارٹی کے پرچم کو بلند کرنے لیے اقدامات کرونگا انہوں نے کہا کہ سڑکیں،گلیاں اور نالیا پہلے بھی بنتی رہیں اور بنتی رہیں گی مگر ہم نے نسلوں کو سنوارنا ہے انہوں نے بتایا کہ تحصیل جنڈ کے لیے انجیئرنگ یونیورسٹی کیمپس کے لیے نوٹی فیکیشن کرایاستمبر سے انشاء اللہ یونیورسٹی کیمپس کی کلاسزکا آغازہوجائیگا اٹک کی تمام سیاسی جماعتیں آئیں اپنے علاقے کی ترقی کے لیے میرا ساتھ دیں مسلم لیگی دوستوں نے ہمیشہ کارکردگی پر تنقید کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان بننے سے لیکر آج تک جو اقتدار میں رہے وڈیرے بنکر پھرتیرہیڈ ائیلاسسز سنٹرپنڈیگھیب سرکاری خرچے کی بجائے مخیر حضرات کے تعاون سے بنوارہا ہوں غریبوں کے سروں پر چھتری بن کر کھڑا رہونگا جو میرے پر فرض ہے فتح جنگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ NICD ہسپتال بنوانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرونگا رب مجھے ہمت دے کہ عوام کیلیے کی خدمت بہتر سے بہتر انداز میں کر سکوں زرعی یونیورسٹی اٹک کے حوالے سے انہوں نے کہا گزشتہ دنوں اسکا وزٹ کیا،اس حوالے سے بھی عوام کو جلد سے جلد اچھی خبر ملے گی۔