عید قربان گزرنے کے باوجود بھی کلر سیداں میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آ سکا

Jun 24, 2024

کلر سیداں (نامہ نگار)عید قربان گزرنے کے باوجود بھی کلر سیداں میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آ سکا۔کلر سیداں میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غیر متحرک ہیں۔ چھلکے والا آلو 80روپے کی بجائے 120روپے،پیاز اول 104روپے کی بجائے 150روپے ٹماٹر اول 95روپے کی بجائے 150،لہسن چائنہ 450روپے کی بجائے 500روپے،لہسن دیسی 220روپے میں فروخت ہو رھا ہے۔سبز مرچ 145روپے کی بجائے 180روپے،لیموں دیسی 275روپے کی بجائے 600روپے،بینگن 54روپے کی بجائے 100روپے،کریلا 85روپے کی بجائے 120روپے،مٹر 246روپے کی بجائے 300سو روپے،ٹینڈا 65کی بجائے 100روپے،کھیرا 46روپے کی بجائے 100روپے، خوبانی 195روپے کی بجائے 250روپے،کیلا اول 145روپے کی بجائے 200روپے درجن،آم دوسہری 145کی بجائے 200روپے،تربوز 46روپے کی بجائے 70روپے اور آلو بخارہ 195روپے کی بجائے 250روپے میں فروخت ہو رھا ہے ادھر کلر سیداں میں گرانفروشوں کیخلاف بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں عید کے بعد سے مکمل غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے سبزی و فروٹ فروش من مانے نرخوں کیساتھ گاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

مزیدخبریں