پنجاب حکومت نے 100 دنوں میں اپنی بنیادی سمت کا تعین کیا ، وزیر زراعت

Jun 24, 2024

جہلم(نامہ نگار)صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی پیر پشاوری کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 100 دنوں میں اپنی بنیادی سمت کا تعین کیا ہے زرعی شعبے میں اتنا بڑا بجٹ کئی سالوں اور کئی حکومتوں میں نظر نہیں آیا زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے تاریخی بجٹ دیا گیا ہے زراعت کی بہتری کیلئے نئی میکنائزیشن اور ون ونڈو آپریشن ہو رہا ہے ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم رقبے والے 95 فیصد کاشتکاروں کو کسان کارڈ ملیں گے کاشتکاروں کو قرضے کیلئے کسی آڑھتی یا فرٹیلائزر کمپنی کا محتاج نہیں ہونا پڑے گا پنجاب حکومت کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرے گی کسان اب بآسانی بیج،کھاد اور مشینری خرید سکیں گے فریش گریجویٹ اور سولر ٹیوب ویل جیسے منصوبے متعارف کروائے  ہیں وزیراعلی ویژن کے مطابق بجلی کے ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کر رہے ہیں,کچے نالوں کو واٹر کورسسز کی لائینیں ہونے جا رہی ہیں وزیر اعلی پنجاب کی سب سے بڑی گرین ٹریکٹر سکیم لانچ ہونے جا رہی ہے ایک سال کے اندر صوبے بھر میں پندرہ ہزار ٹریکثر فراہم کریں گے گرین ٹریکٹر سکیم میں صوبے کی سب سے بڑی تاریخی سبسڈی  دے رہے ہیں پنجاب حکومت نے ثابت کیا ہے کہ کاشتکار پنجاب کی پہچان ہیں پنجاب کی ترجیح کاشتکاری اور زمیندارہ ہے پنجاب حکومت کی تمام سکیمیں چھوٹے کاشتکاروں کیلئے ہیں پنجاب میں پہلی بار وزیر اعلی لائیو سٹاک لارڈ متعارف کروایا جا رہا ہے جانوروں کی افزائش کیلئے پنجاب حکومت تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے صوبے بھر میں بنجر زمینوں کو باد کرنے کیلئے کوشاں ہیں نہر منصوبے سے پنڈدادنخان خان کی بنجر اراضی آباد ہو گی کاشتکاروں اور کسانوں کا بازو بننا پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔

مزیدخبریں