مری (نامہ نگار خصوصی ) مری کی تمام جائیدادوں کا رواں مالی سال کیلئے پراپرٹی ٹیکس کلیئر ہونا ضروری ہے ، تمام تاجر برادری اور کمرشل بزنسکرنے والے جن میں ریسٹورنٹ، ہوٹل، گیسٹ ہاؤس وغیرہ اور مری کے عام جائیداد مالکان شامل ہیں ان سے محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر سلطان سکندر نے درخواست کی ہے کہ وہ تصدیق کریں کہ ا ن کے زیر استعمال دکانیں، عمارتیں، زمین کرائے پر حاصل کی ہیں ان کے مالکان نے پراپرٹی ٹیکس ادا کیا ہے۔کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت پنجاب نے واضح طور پر پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی تک نادہندہ جائیدادوں کو ہر صورت سیل کیا جانا ہے۔