بوچھال کلاں(نامہ نگار) حال ہی میں بننے والامنی موٹروے سے مکھیال روڈ بارش کا ایک جھٹکا بھی برداشت نہ کر سکا تفصیل کے مطابق حال ہی میں منی موٹروے سے مکھیال روڈ کی تعمیر مکمل ہوئی اور چند روذ قبل اس کی تزئن و آرائش کی گئی گذشتہ روز کی بارش سے ٹھیکیدار کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا اس سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بننا شروع ہو گئے اگر ایک بارش اور ہو گئی تو اس سڑک پر بننے والے گڑھے بڑے ہو کر اس سڑک پر آنے والو کے لئے مسائل کھڑے کریں گے عوام نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔