اڈیالہ (نا مہ نگار )یو نیسیف کی طرف سے پا کستان میں بنائی گئی سازش کو ناکام بنا یا جائے ،دودھ بینک کے قیام کو فی الفور ختم کیا جائے ،ایسے بینک کا قیام اسلام کے منافی ہے ،پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے ،رضاعت کا مسئلہ اسلام میں بہت اہمیت رکھتا ہے ،،ان خیالات کا اظہار پیر عبدالوسید سعید جیلانی المعروف پیر ستی چیئر مین سنی علماء کو نسل اڈیالہ روڈ نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ یو نیسف کے تعاون سے سندھ حکومت کی سر پر ستی میں پاکستان میں دودھ بینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،جس میں عورتیں اپنا دودھ جمع کرائیں گی اور نو مولود بچے پئیں گے ،اس طرح کوئی نہیں جان پائے گا کہ کس بچے نے کس عورت کا دودھ پیا ہے ،لہذا رضاعی ،بہن ،بھائی کا جو تصور اسلام نے دیا ہے اس کو بیرونی سازش کے زریعے ختم کر نے کی کو شش کی جارہی ہے ،ہماری گذارش ہے کہ یو نیسیف کے اس پروگرام کو فی الفور ختم کیا جائے ۔