کھنڈہ (نامہ نگار)کھنڈہ شہر و گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کررکھ دی ہے پیشتر بھکاری چوری اور نوسر بازی کی وارداتیں کررہے ہیں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر سمیت مضافات میں پیشہ ور گداگروں کی تعداد میں اس قدر اضافہ ہو گیا ہے کہ شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں پیشہ ور گداگر بھیک نہ دینے والوں کو بددعائیں دیتے ہیں جبکہ اکثر خوبرو نوجوان لڑکیاں اور انکے ہٹے کٹے ساتھی گلی محلوں میں گھروں کے اندر داخل ہوجاتے ہیں اور چوری و نوسر بازی کی وارداتیں کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ و ضلعی پولیس انکے خلاف فوری انسداد گداگری ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائے۔
کھنڈہ,شہر و گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار
Jun 24, 2024