ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم میاںشہبازشریف کی حکومت ملک وقوم کومعاشی استحکام کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے جوموثراقدامات اٹھارہی ہے،اس کی کامیابی کے سبب عام آدمی کوبے روزگاری اورمہنگائی کے بوجھ سے نجات حاصل ہوگی،ان خیالات کااظہارسابق ایم پی اے ٹیکسلااورمسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ پوری قوم اس بات کاادراک رکھتی ہے کہ وزیراعظم میاںشہبازشریف ملکی معاشی مسائل کے حل کیلیئے کس قدرموثراندازمیںکامیاب غیرملکی دورے مکمل کرچکے ہیں،اورتعمیروترقی کاسب سے بڑا،اوراہم ترین منصوبہ ’’سی پیک‘‘ایک بارپھر پورے زورشورکے ساتھ تکمیل کے مراحل میںداخل کرنے کیلیئے چین کاکامیاب دورہ پوری دنیاکے سامنے ہے،اورمیاںشہبازشریف کی ملک وقوم کیلیئے مثبت سوچ کواپوزیشن والے بھی اپنی حمایت پیش کرنے میںصف اول کا کردار اداکرنے پرمجبو رہو چکے ہیں ،انہوںنے کہا کہ سی پیک کے منصوبہ جات کی تکمیل سے ملک سے بیروزگای کابھی خاتمہ ہوگا،اورقوم کومہنگائی سے بھی نجات حاصل ہوگی۔