پوٹھوہار میں ہائی ویلیو کراپس کی کاشت کے وسیع امکانات موجود ہیں، بلال یاسین

Jun 24, 2024

بوچھال کلاں(نامہ نگار)ہر سال کی طرح اس سال بھی انجیر میلہ کا انعقاد امیر فارم ہاس نورپور سیتھی تحصیل کلرکہار میں انجیر پھل کے بارے میں فارمرز کی آگاہی اور منافع بخش پھل کی کاشت کا رجحان بڑھانے کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ۔ اس میلہ کا افتتاح صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے ڈپٹی کمشنر قرا العین ملک کے ہمراہ کیا ۔صوبائی وزیر خوراک نے قومی انجیر میلہ میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے انجیر کی کاشت فروغ میں عوامی آگاہی کیلئے اس میلہ کا انعقاد خوش آئند قرار دیتے ہوئے آرگنائزر امیر عبدالقدیر اعوان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوار میں ہائی ویلیو کراپس خصوصا پھلوں کی کامیاب کاشت کے وسیع امکانات موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انجیر کی کاشت بڑھانے کے لئے سرکاری و نجی شعبہ کا اشتراک انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قرا العین ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجیر فیسٹیول کا انعقاد ایک اچھا ترغیبی اقدام ہے جس کی بدولت فارمرز کو بھرپور آگاہی حاصل ہوگی۔انجیر غذائیت سے بھرپور پھل ہے اس کی کاشت کر کے کاشتکار بہتر آمدن حاصل کر سکتے ہیں اس پھل سے بہت ساری مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں جس سے انجیر پھل کی بڑے پیمانے پر کاشت کو فروغ حاصل ہوگا اور کاشتکاروں کے معاشی استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں