کلرسیداں(نامہ نگار)قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی سات یوسیز کے مسلم لیگی رہنماؤں عہدیداران اور ذمہ داران کا ایک مشترکہ اجلاس چوآروڈ کے کنارے ایک ہوٹل میں چوہدری شاہد گجر کی زیرقیادت منعقد ہوا جس میں سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،صدر مسلم لیگ ن سموٹ چوہدری طارو،صدر مسلم لیگ ن چوآخالصہ چوہدری وقاص گجر،جنرل سیکرٹری ماسٹر راجہ ساجد،چیف مہربان،دوبیرن سے ظفراقبال کیانی،بھلاکھر سے سابق کونسلر راجہ عبدالجلیل،حاجی محمد صغیر و دیگر نے شرکت کی اور تمام ذمہ داران نے تحصیل کلرسیداں کے تمام سرکاری اداروں کو شتربے مہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر میں بھتہ خوری اور رشوت ستانی عام ہے مسلم لیگ ن کے ذمہ داران اور عہدیداران کی کسی بھی دفتر تک رسائی نہیں تمام سرکاری ادارے خودسر اور رشوت ستانی کے عادی ہو چکے ہیں جس سے حلقہ کا ہر ایک ذمہ دار لیگی سخت پریشان ہے موجودہ صورتحال سے مسلم لیگ ن کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا منتخب ارکان اسمبلی صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ وہ تمام لیگی کارکنان کو ساتھ لے کر چلیں گے سرکاری اداروں کے بارے میں ان کی شکایات کا نوٹس لیا جائے گا تمام ترقیاتی منصوبوں میں مرکز چوآخالصہ کی کمیٹی سے رہنمائی حاصل کی جائے گی اجلاس میں کلرسیداں کی دو بیکریوں پر مقامی پرائس مجسٹریٹوں کی کاروائیوں کو ذاتی انتقام پر مبنی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی گی اجلاس میں لیگی کارکن چوہدری صغیر پر حملے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔