دریائے جہلم میں فوٹو گرافی کے دوران ڈوبنے والے2 نوجوانوں کی تلاش

 مری ( امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی ) پھگواڑی کے نشیبی علاقہ بریتی کے قریب دریائے جہلم میں فوٹو گرافی کے دوران ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی تلاش کیلئے گذشتہ روز ریسکیو1122 کی مدد کیلئے فوجی ماہرین بھی پہنچ گئے جبکہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرکامران رشید کی نگرانی میں ریسکیو1122کے اہلکار جدید ترین آلات کے ساتھ یہاں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں انہو ں نے جائے وقوعہ قریباً تیرہ کلو میٹر دور تک ان کی تلاش کی مگر کہیں سے بھی ان کا سراغ نہ مل پایا ۔ڈوبنے والوں کے لواحقین کی درخواست پر ان کی موجودگی میں بھی تمام ممکنہ جگہوں پر دوبارہ سکوبا ڈائیونگ کے ذریعے سرچ آپریشن کیا گیاتاہم اس تمام تر علاقہ میں کسی بھی نعش کے آثار نہیں ملے، لواحقین نے سرچ آپریشن پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ ٹیموںنے دریا کے کنارے کئی کلومیٹر تک پیدل لائن سرچ آپریشن مکمل کیا۔ ٹائیں ڈھلکوٹ کوٹلی ستیاں اور آزاد پتن کہوٹہ کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں تعینات رہیںجو اس ایریا میں فلوٹنگ اوبجکٹ کی مانیٹرنگ اور دریا کے کنارے پیدل سرچ میں مصروف عمل رہیں، یونین کونسل گہل اور پھگواڑی کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز بھی آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے مکمل معاونت فراہم کر رہی ہیں۔چوتھے دن بھی ٹائیں ڈھلکوٹ کوٹلی ستیاں اور آزاد پتن کہوٹہ کے مقام پر ریسکیو ٹیمز ہمراہ ایمبولینسیں تعینات ہیں جو دریا کے کنارے پیدل سرچ میں مصروف عمل ہیں،سرچ آپریشن کے لیے تین مختلف جگہوں پر ریسکیو پوسٹ ہمراہ اسٹاف قائم ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن