گوجرخان (نامہ نگار)گوجر خان، واپڈانے بجلی کی مسلسل کئی کئی گھنٹوں بندش سے شہریوں کو سخت اذیت سے دوچار کر رکھا ہے گزشتہ روز گوجر خان شہر ہاؤسنگ سکیم نمبر 1 بڑکی جدید اور دیگر علاقوں کی بجلی تین گھنٹوں سے زائد بند رہنے کے باعث شدید گرمی میں شہری بلبلا اٹھے واپڈا گوجر خان کا آئے روز مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی کا نظام منقطع رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے واپڈا کمپلینٹ آفس رابطہ کرنے پر نمبر مسلسل بزی رہتا ہے افسران سے رابطہ کیلئے اگر کال کی جائے تو ان کا جواب یہی ہوتا ہے کوئی فالٹ ہے تھوڑی دیر تک لائٹ ا ٓجائے گی اس حوالے سے شہریوں نے کہا ہے کہ آئے روز مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا اورشہریوں کو سخت اذیت سے دوچار کرنا واپڈا نے معمول بنا رکھا ہے اعلیٰ حکام اس کا سخت نوٹس لیں۔