فتح جنگ(نامہ نگار) محترمہ بینظیر بھٹو نے تا عمر غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑی انھوں نے اپنی جان تو دے دی مگر ملک وقوم کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4حاجی ملک ریاست سدھریال نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جب بھی پاکستان کی تاریخ لکھی جائے گی پاکستان پیپلز پارٹی کا نام سرفہرست ہو گا انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک تاریخ رکھتی ہے جس نے ہمیشہ ملکی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی انھوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے تمام عمر غرہبوں کے حقوق کی ترجمانی کی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہادری کے ساتھ اپنی جان تو دے دی مگر ملک وقوم کے مفادات اور اصولوں کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہ کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ہمشہ تاریخی دور رہا غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملا انھوں نے کہا کہ حکومت بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کرے ایسے ٹیکسز ختم کیے جاہیں جن کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔