گوجرخان (نامہ نگار) پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کے سابق صدراور جنرل سیکرٹری نے جس خوش اخلاقی سے تمام جملہ ممبران کو عزت مقام دیا اور پوٹھوہار پریس کلب کے لئے دن رات محنت کرتے ہوئے جدوجہد کی وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ہم امید کرتے ہیں نومنتخب عہدیداران بھی پوٹھوہار پریس کلب کیلئے اپنی تمام تر توانائی صرف کریں گے نومنتخب صدر جاوید اقبال ملک اور سیکرٹری جنرل راجہ عمر لطیف کا شمار ایک انتہائی محنتی ایماندار غریب عوام کا ساتھ دینے والے صحافیوں میں ہوتا ہے، پوٹھوہار پریس کلب کے بانی بزرگ صحافیوں نے بڑی محنت کی ملک وزیرمحمد ،محمد نواز کھوکھر، اعجاز بٹالوی مرحومین کی خصوصی کاوشوں کی بدولت آج پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کا نام روشن مثال قائم کر چکا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے صدر الحاج فرخ اقبال سیکرٹری جنرل راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن ایم مقصود قریشی جاوید امجد بھٹی راجہ خاقان بابر کیانی حاجی راجہ ظفر علی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔