مری (نامہ نگار خصوصی ) ملکہ کوہسار مری کا موسم جو امسال گرمیوں کے ان ایام میں خلاف معمول گرم تھا وہاں قبل زوقت مون سون کی بارشوں کی بارشوں نے انتہائی خوشگوار کر دیا ہے ۔اس طرح یہاں گزشتہ روز سے گرج چمک کے ساتھ بارش نے ملکہ کوہسار کو سیاحوں کیلئے مذید پر کشش بنا دیا ہے جبکہ عید کی تعطیلات کے بعد بھی بھاری تعداد میںسیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ مال روڈ سمیت کرد و نواح کے تفریحی مقامات پر کندھے سے کند ھا ٹکراتا ہے جبکہ ان مقامات پر سیاحوں کے جزبات اور تاثرات ناقابل بیان ہوتے ہیں ۔