مسلم لیگ نون عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،حاجی یعقوب خان

Jun 24, 2024

 حضرو ( نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نون اٹک کے سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے آج پنجاب کے عوام کو ریلیف مل رہا ہے عید الاضحی کے موقع پر جس طرح پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب مہم چلائی گئی اس پر وزیراعلی مریم نواز شریف مبارکباد کی مستحق ہے مسلم لیگ نون کی وفاقی پنجاب حکومت عوام کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے مریم نواز کی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب ایک بار پھر ترقی یافتہ صوبہ بن کر سامنے آیا ہے اٹک میں شیخ افتاب احمد کی قیادت میں عوامی مسائل بھرپور طریقے سے حل کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو آمد  کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی یعقوب خان نے کہا کہ میاں  شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں ملک بحرانوں سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہے قائد مسلم لیگ میاں محمود نواز شریف کی زیر نگرانی چلنے والی حکومتوں نے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے ستھرا پنجاب مہم کو پورے پاکستان نے سراہا مریم نواز نے جس طرح عید کے موقع پر انتظامیہ کو متحرک کیا اس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

مزیدخبریں