ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، آصف بشیر 

Jun 24, 2024

کھنڈہ (نامہ نگار)سابق جنرل کونسلر ن لیگ ملک آصف بشیر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں باہمی اختلافات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں دونوں جمہوری جماعتوں کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے کا عہد کئے ہوئے ہے اور اس کام کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا جارہا ہے وفاقی بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تحفظات کو دور کیا جارہا ہے جلد تمام امور طے پاجائیں گے، (ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اب بھی وفاقی حکومت یہ ذمہ داری باحسن انجام دے رہی ہے,,نوائے وقت,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز  شریف ایک زیرک اور باصلاحیت سیاستدان ہیں جو مفاہمت کو فروغ دے کر وفاق کو مضبوط کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی ملکی مفادات کی خاطر مل بیٹھنے کی دعوت دی جسے قبول کرنے کا ڈھونگ تو رچایا گیا مگر عملی طور پر تحریک انصاف نے کوئی پیش رفت نہیں کی یہ سیاسی ڈائیلاگ کی آڑ میں اپنے لیڈر کے کیس معاف کروانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں ملکی حالات کی کوئی فکر نہیں اب بھی پی ٹی آئی اداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہی ہے اور  منظم پراپیگنڈہ مہم کے تحت سیاسی جماعتوں کی قیادت کو نشانہ بنایا جارہا ہے، سیاستدانوں کیلئے ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات اولین ترجیح ہیں۔۔

مزیدخبریں