مری (بیورو رپورٹ)محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تنظیمی عہدیدار مری شہر سمیت تحصیل بھر میں کسی بھی یونین کونسل سالگرہ تقریب کا انعقاد نہ نہ کرسکے ہیں تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 21جون کو پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیموں کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو کی یوم پیدائش کے حوالے سے سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئیں تاہم پیپلز پارٹی تحصیل مری کی قیادت جو جنرل الیکشن کے کے بعد سے تحصیل مری کے سیاسی منظر سے غائب ہے کی طرف سے متحرمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے تحصیل بھر میں کی کسی بھی یونین کونسل میں پروگرام منعقدنہ کرسکی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کی اعلی ٰقیادت کی خوش آمد کر کے سوشل میڈیا کے عہدے لینے والے اور نہ پیپلز پارٹی کے نام نہاد خوشا مدی لیڈر جو گروپ اپنے آپ پیپلز پارٹی کے صف اول کے لیڈر کے طور پر پیش کرتے ہیں کی طرف متحرمہ کی سالگرہ کا کیک کاٹ سکے ہیں جس یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پیپلز پارٹی کی تنظیمی عہدیدار جنرل الیکشن کے بعد عملی طور پر سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں جس کی وجہ پیپلز پارٹی کے ورکروں زبردست مایوسی پائی جارہی ہے۔