ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاسے مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی محترمہ آسیہ نازتنولی نے پی او ایف واہ کے مزدوروںکودرپیش مسائل کاقومی اسمبلی کے رواںاجلاس میںذکرکرکے واہ کے مزدوروںکی نمائندگی کاحق اداکردیا،گزشتہ روزدوران اجلاس محترمہ آسیہ نازتنولی نے پی او ایف واہ کے اندر2008ء میںہونے والے حادثہ کے ساتھ ساتھ اگست 2021ء میںہوئے حادثے کابھی ذکرکیا،جس میںمجموعی طورپردرجنوں مزدو ر شہیدہوگئے تھے،محترمہ آسیہ نازتنولی نے کہاکہ ایچ ایم سی روڈٹیکسلا پرمزدوروں کی فیملیزکیلئے تعمیرکیئے گئے لیبرکمپلیکس کی تعمیروتکمیل کابھی ذکرکیااورکہاکہ 2008ء کے حادثہ میںشہید ہونے والے مزدوروںکے ورثاء اورلواحقین کیلیئے وزیراعظم میاںشہبازشریف نے لیبرکمپلیکس میںرہائشی سہولیات کی فراہمی کااعلان کیاتھا،تاحال اس پرعمل درآمدنہ ہوسکا،اسی طرح 2021ء میںشہیدہونے والے پانچ مزدوروںکے لواحقین کی مالی مددکیلئے دس دس لاکھ روپے کی گرانٹ کااعلان کیاگیاتھا،اس اعلان پرعمل درآمدہوناآج بھی باقی ہے،محترمہ آسیہ نازتنولی نے تحصیل ٹیکسلاواہ کے عوام کی سفری سہولیات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ جناب سپیکر ٹیکسلاواہ کے لوگوںکوبھی نئے تعمیرہونے والے اسلام آبادایئرپورٹ پرآمدورفت کی ضرورت رہتی ہے،مناسب رہے گا،کہ راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوںکی سہولت کی طرح ٹیکسلاواہ سے اسلام آبادایئرپورٹ تک میٹروبس سروس کااجراء عمل میںلایاجائے،تاکہ عام آدمی کوکم سے کم خرچہ پرایئرپورٹ تک آنے جانے میںآسان سہولت فراہم ہوسکے۔