اسلام آباد،خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد،خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم جنوب مشرقی سندھ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 70 ، حیدرآباد ایک، اسلام آباد (سٹی 33، سید پور 6، گولڑہ 3)، راولپنڈی (شمس آباد 18)، مری 4، کاکول 25، مالم جبہ 10، چترال 3، دیر، میر خانی ایک،لسبیلہ 13، بار خان 7، گڑھی دوپٹہ 6، راولاکوٹ ایک، گوپس 3، گلگت اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق چھور،جیکب آباد میں درجہ حرارت 46 ، دادو، حافظ آباد، تربت 45، بھکر، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں 44ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن