حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین پڑھنہ لینڈسلائیڈنگ میں امدادی چیک تقسیم 

Jun 24, 2024

مری (نمائندہ خصوصی )حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین پڑھنہ لینڈسلائیڈنگ میں 98 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کردیئے گئے. شدید بارشوں کے باعث نیومری کے علاقہ پڑھنہ میں ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر 7 گھرمکمل طورپرتباہ ہوگئے تھے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سات گھرانوں کو پہلے مرحلے میں چار لاکھ اور دوسرے مرحلے میں 10 لاکھ کے امدادی چیک دینے کا اعلان کیا تھا جو ڈپٹی کمشنر مری اگاہیر عباس شیرازی نے انہیں دییڈپٹی کمشنر مری  تفصیلات کے مطابق آغاظہیرعباس شیرازی نے متاثرین لینڈسلائیڈنگ میں امدادی چیک تقسیم کیئے 14 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے متاثرین میں  امدادی چیک تقسیم کیئے گئیمتاثرین کو پہلے مرحلے میں 4 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے امدادی چیک تقسیم کیئے گئے تھے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 10 /10 لاکھ روپے تقسیم کیئے گئے متاثرین میں محمد مسکین ولدعلی احمد۔محمد سلیم ولدہاشم۔ہارون محمدفارس۔ناہیدولدمیرمحمد۔رضوان ولدفارس۔نہیداخترزوجہ محمد اتفاق اورپروین اخترزوجہ اخترشامل ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدے داران بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں