امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ورلڈ ٹور "دی ایرا ٹور" کے ایک پڑاؤ کے طور پر لندن میں اپنے اسٹاپ کا آغاز پرنس ولیم سے ملاقات کرتے ہوئے کیا جو اپنی 42ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ انہوں نے پردے کے پیچھے اپنے بچوں اور سوئفٹ کے ساتھ ملاقات میں لی گئی سیلفی بھی پوسٹ کی۔شہزادہ ولیم نے ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں ان کے دو بچے شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ جمعے کو ویمبلے اسٹیڈیم میں ہونے والی پارٹی کے پردے کے پیچھے دیکھے جا سکتے ہیں۔اس موقعے پر امریکی پاپ اسٹار خوش دکھائی دے رہی تھیں، جب انہوں نے شاہی خاندان کے تینوں افراد اور اپنے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلسی کے ساتھ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک سیلفی پوسٹ کی۔ انہوں نے اس پر"ہیپی برتھ ڈے، میرے دوست!" کے الفاظ میں تبصرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ "لندن کے کنسرٹس کا آغاز حیرت انگیز رہا‘‘۔اس ملاقات کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پروائرل ہوا جس میں میں تخت کے وارث شہزادہ ولیم کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے "شیک اٹ آف" کی دھنوں پر رقص کرتے دکھایا گیا تھا۔تقریباً 90 ہزار لوگوں نے اسٹیڈیم میں شرکت کی جن میں لیبر پارٹی کے رہ نما کیئر اسٹارمر شامل تھے۔ انہوں نے ہفتے کے روز کہا کہ ٹیلر سوئفٹ " کی شرکت بالکل حیرت انگیز" تھی۔انہوں نے انتخابی مہم کے نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ "میں یہ دکھاوا نہیں کروں گا کہ میں نے اس کے تمام البمز خریدے ہیں۔ میں ان کے تمام گانوں کو جانتا ہوں، لیکن 'چینج' واضح وجوہات کی بناء پر میرا پسندیدہ گانا ہے"۔اگست میں دوبارہ برطانوی دارالحکومت واپس آنے سے قبل ٹیلر سوئفٹ اتوار کو لندن میں دوسرا کنسرٹ کریں گی۔امریکی اسٹار نے ایڈنبرا، لیورپول اور کارڈف میں کنسرٹ کیے اور پھر ڈبلن جائیں گی۔لندن کے میئر کے دفتر نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ لندن میں ٹور کے کنسرٹس سے شہر کی معیشت کے لیے 300 ملین پاؤنڈ (تقریباً 380 ملین ڈالر) حاصل ہوں گے۔
پرنس ولیم کی سالگرہ پرامریکی پاپ اسٹار ٹیلرسوئفٹ کے ساتھ سیلفی اور سٹیج کے پیچھے رقص
Jun 24, 2024 | 12:00