سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے تصدیق کی ہے کہ سعودی نظام صحت نے اس سال گرمی کے دباؤ سے متاثر ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد کی دیکھ بھال کی اور کچھ کی دیکھ بھال اب تک جاری ہے۔ حج کے دوران ہونے والی اموات کی تعداد 1301 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 83 فیصد اموات بغیر پرمٹ والے حاجیوں کی ہوئی ہیں۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں حج کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ دہکتے سورج کے نیچے یہ لوگ بغیر کسی پناہ گاہ یا آرام گاہ کے تھے اور ان میں معمر اور بیمار افراد بھی شامل تھے۔سعودی وزیر صحت فہد نے کہا کہ مجاز حکام نے گرمی کے دباؤ کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور ان پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے اموات ہونے پر مرنیوالوں کے اہل خانہ سے رابطے کئے اور بات چیت کی۔ میت کے حوالے سے تمام رپورٹس جاری کیں۔ متوفی کی شناخت کی گئی ۔ متوفی کی کوئی معلومات یا شناختی کارڈ نہ ہونے صورت میں ان کی مکہ میں تدفین کے لیے ضروری طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔ فہد الجلاجل نے واضح کیا کہ صحت کے نظام اور حج سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے اس سال حج سیزن میں صحت کے نظام کی کوششیں کامیاب ہوئیں کیونکہ کوئی وبائی بیماری یا وسیع پیمانے پر بیماریاں ریکارڈ نہیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی صحت کا نظام صحت مند ہے اور اس نے دوران حج 4 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ افراد کو خصوصی علاج کی سہولت فراہم کی۔ ان میں ایک لاکھ 41 ہزار وہ افراد بھی تھے جن کے پاس حج کی اجازت نامہ نہیں تھا۔ یہ پالیسی سعودی حکومت کی انسانی صحت کو سب سے مقدم رکھنے کی بنا پر اپنائی گئی۔وزیر صحت نے کہا کہ خاص طور پر مقامات مقدسہ میں ریکارڈ کیے گئے بلند درجہ حرارت کی روشنی میں زائرین کی صحت کی حالت تسلی بخش رہی ہے۔وزیر صحت نے وضاحت کی کہ مملکت کی طرف سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی مفت صحت کی خدمات کی فراہمی مملکت میں ان کی آمد سے پہلے ہی شروع ہوجاتی ہے۔ فضائی، سمندری اور خشکی کے راستے آنے والوں کو گزرگاہوں پر ہی بیماری بیداری کے پروگراموں کے تحت 1.3 ملین حفاظی خدمات فراہم کی گئیں۔وزیر صحت فہد الجلاجل کے بیان کے مطابق حجاج کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات میں اوپن ہارٹ سرجری، کارڈیک کیتھیٹرائزیشن، ڈائیلاسز اور ہنگامی خدمات شامل ہیں۔ یہ خدمات 30 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ مملکت کے طبی مراکز میں جدید ترین صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے 95 ایئر ایمبولینس ٹرانسپورٹ آپریشنز بھی کئے گئے۔ صحت کے نظام نے مقدس مقامات پر 6 ہزار 500 سے زیادہ تیار بیڈ فراہم کیے ہیں۔ اس نے ایسی ٹیکنالوجیز بھی فراہم کی ہیں جو زخمیوں کو تیزی سے اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ بھرتی ہیں
دوران حج 1301 اموات، 83 فیصد بغیر پرمٹ والے حاجیوں کی ہوئیں: سعودی عرب
Jun 24, 2024 | 12:03