امریکی دوستوں سے اپیل ہے ہتھیاروں کی ترسیل تیز کی جائے: نیتن یاھو

Jun 24, 2024 | 12:08

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا کہ غزہ جنگ سے متعلق ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر پر امریکہ کے ساتھ تنازع جلد حل کر لیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے اپنی حکومت کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ تقریباً چار ماہ قبل امریکہ سے اسرائیل کو آنے والے ہتھیاروں کی سپلائی میں نمایاں کمی آئی تھی۔ ہمیں ہر طرح کی وضاحتیں موصول ہوئیں لیکن اس کی روشنی میں صورتحال نہیں بدلی۔ میں نے گزشتہ روز جو کچھ سنا، اس سے مجھے امید اور یقین ہے کہ یہ مسئلہ مستقبل قریب میں حل ہو جائے گا۔اپنی تقریر کے دوران نیتن یاہو نے امریکی انتظامیہ سے ہتھیاروں کی کھیپ تیزی سے بھیجنے کی اپیل کی اور مزید کہا کہ ہم اپنے امریکی دوستوں سے ہتھیاروں کی ترسیل میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم حماس کو ختم کیے بغیر جنگ ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ منگل کو نیتن یاہو کی جانب سے امریکہ پر تنقید کا ایک ویڈیو کلپ جاری کرنے کے بعد واشنگٹن میں غصہ پھیل گیا تھا۔ نیتن یاھو نے ویڈیو میں اسرائیل پر ہتھیار اور گولہ بارود روکنے کا الزام لگایا تھا۔

 بقا کی جنگ
جمعرات کو نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو اپنے وجود کی جنگ میں امریکی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ وائٹ ہاؤس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جنگ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے امریکہ پر کی گئی تنقید پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں