روسی جمہوریہ داغستان میں حملے، 8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک، 34 زخمی

روسی خبر رساں ایجنسیوں نے اتوار کو بتایا کہ روسی ریاست داغستان میں نامعلوم افراد کے حملوں میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں روسی شمالی قفقاز کے علاقے داغستان میں وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ مسلح افراد نے اتوار کو یہودیوں کی عبادت گاہ، ایک آرتھوڈوکس چرچ اور ایک پولیس سٹیشن پر فائرنگ کی۔ دو شہروں ماخچکالا اور ڈربینٹ میں دو آرتھوڈوکس چرچز، کنیسہ اور پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک افسر اور ایک پادری مبینہ طور پر اس وقت مارے گئے جب ڈربنٹ میں ایک عبادت گاہ اور چرچ پر گولیاں چلائی گئیں۔ یہ عبادت گاہ قفقاز میں ایک قدیم یہودی برادری کا گھر ہے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ نامعلوم افراد نے ایک یہودی عبادت گاہ اور ایک چرچ پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، ایک پولیس افسر ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ حملے کے بعد عبادت گاہ میں آگ لگ گئی۔ حملہ آور گاڑی میں فرار ہو گئے۔جنوبی روس میں مسلم اکثریتی علاقے داغستان میں کیسپین سمندر کے ساحل اور مرکزی شہر داغستان کے شمال میں تقریباً 125 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ماخچکالا میں ایک پولیس سٹیشن پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور پولیس افسر مارا گیا۔ بعد میں اطلاع دی گئی کہ ماخچکالا کی گلیوں میں بندوقوں کی لڑائیاں شروع ہوگئیں۔

ای پیپر دی نیشن