لاہور کی انسداد دہشتگر دی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے 44کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی،جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور میں جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے مقدمات پر سماعت کی، مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے 44 کارکنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ تحریک انصاف کے 44 کارکنان پر 9 مئی کو قصور میں جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیاگیا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی جلاو گھیراو کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کر دی تھی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیاتھا۔انسداد دہشت گری لاہور کی خصوصی عدالت کے جج ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو جناح ہاوس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جونیئر وکلاءکی ٹیم عدالت میں پیش ہوئے تھے اور موقف اختیار کیا تھاکہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیںاس لئے ہمیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوے اگلی سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کئے تھے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کر دی تھی اور ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیاتھا۔ جس کے بعد سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی تھی۔