سوات واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، انتہائی گھنائونا فعل ہے: علامہ راغب نعیمی

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ سوات واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، انتہائی گھنائونا فعل ہے۔ایک بیان میں ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ کسی بھی فرد، یا گروہ کو شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا کی اجازت نہیں۔راغب نعیمی نے کہا کہ بہت سے معاملات میں عدالتیں کیسز کو صحیح طور پر منطقی انجام تک نہیں پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات، سرگودھا، جڑانوالہ اور سیالکوٹ کا عمل کسی طرح شرعی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن