ملک میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 8 ڈالر بڑھ کر 2328 ڈالر ہے۔