وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےہر ڈویژن میں مریم کی دستک کے نام سے سروسز شروع کرنے کا حکم دیدیا۔پنجاب کے تمام اضلاع میں مریم کی دستک سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کی گئی ہے،لاہور میں مریم کی دستک کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور میں اگست سےمریم کی دستک سروسز 65 تک پہنچ جائینگی،14اگست سے ہر ڈویژن میں مریم کی دستک سروسز شروع ہو جائے گی، پولیس، ریونیو، بلدیات،ایکسائز ، ٹی ایم اے،ڈویلمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہونگی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظور ی دی گئی ہے،چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ توسیع پر بریفننگ دی۔اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی دستک ایپ پر سروسز کی مزیدبہتری کی ہدایت دی گئیں،ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، ڈیتھ، میرج سرٹیفکیٹس سروسز دستک ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس،موٹر وہیکل ٹرانسفراور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی دستک ایپ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔شہری مریم کی دستک نمائندوں کی اپوئنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202 کے ذریعے سروسز اپلائی ہوسکتے ہیں ،اجلاس میں سینئر صوبائی وزیرِ مریم اورنگ زیب،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر نے شرکت کی۔