قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان ،پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی،فوادچوہدری،شبلی فراز،زرتاج گل اورزین قریشی کی 9مئی مقدمات میں انسداددہشت گردی کی عدالت سے ضمانتیں منظورکرلی گئیں ۔پولیس کی جانب سے چار مقدمات کا ریکارڈ اور شواہد عدالت پیش نہ کرسکی۔ ریکارڈ پیش نہ ہونے پر جج نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا ۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی شواہد عدالت میں پیش نہ کئے جا سکے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرلیـاس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سینئرقانون دان بابراعوان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لے کر تمام مقدمات خارج کرنے کامطالبہ کیا اورکہاکہ یہ پاکستان کا قانون ہے کہ ایک شخص پر ایک دفعہ ہے تحت ایک ہی مقدمہ درج ہوسکتا ہے،پوری پاکستان کی قوم اس وقت شوباز کی طرف سے مطمئن نہیں جب تک نیشنل ایکشن پلان سب اسمبلیوں میں نہیں جاتا یہ اکیلا کیسے ایکشن کرسکتا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ 9مئی کے چار مقدمات فیصل آباد درج کئے گئے تھے اسی طرح دوسرے شہروں میں بھی مقدمات درج ہیں۔ جج صاحب نے تفتیشی افسر اور ایس پی کو شٹ اپ کال دی۔ پولیس مقدمات کا کوئی ریکارڈ بھی عدالت پیش نہیں کرسکی۔ عدالت نے کہا یہ سب سیاسی معاملات ہیں۔
نومئی مقدمات:عمرایوب ،اعظم سواتی سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور
Jun 24, 2024 | 16:08