لاہور تعلیمی بورڈ کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پارٹ ون سوشیالوجی کا بنڈل مارکنگ سینٹر سے غائب ہوا ہے جس میں 52 طلبہ کے پیپرز موجود تھے۔ بنڈل کی چوری نے شعبہ امتحانات کی سیکریسی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ترجمان لاہور بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امتحانی پرچے 2 روز پہلے غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی۔ پرچوں کے غائب ہونے کی انکوائری جاری ہے۔
اُدھر پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا ہے کہ اساتذہ نے معاملے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ باہر سے کوئی انکوائری افسر تعینات کیا جائے۔