قیدی نمبر 804 جلدسرخرو ہوگا، زرتاج گل

 پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءزرتاج گل کا کہنا ہے کہ قیدی نمبر 804 جلدسرخرو ہوگا، ہمارے خلاف جھوٹے بے بنیاد مقدمات تھے، بہت جلد انصاف پر مبنی فیصلے آئیں گے، جج صاحبان نے پریشر لینے سے انکار کر دیا ہے، انصاف پر مبنی فیصلے آنا شروع ہو جائیں گے۔ فیصل آباد میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پارٹی اور لیڈرشپ کو ختم کرنے کیلئے 9 مئی کا جو غبارہ اٹھایا گیا تھا وہ آج اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔ نہ ہماری پارٹی ختم ہوئی نہ ہمارے لیڈر گھبرائے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان جلد جیل سے باہر آئیں گے اور ان کیخلاف قائم کئے گئے تمام مقدمات جلد ختم ہونگے۔ہمارے خلاف قائم کئے مقدمات میں ان کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں ہے صرف سنی سنائی باتوںپر مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرح اگر اس کورٹ کی سماعت دیکھتے تو آپ کو ہنسی آتی۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے بار بار جے آئی ٹی سے کہا کہ کوئی ایک شہادت پیش کر دیں لیکن وہ نہ کر سکے۔ان کے پاس نہ کوئی آڈیو ہے، نہ ویڈیو ہے اور نہ کوئی شہادت ہے۔دریں اثناءفیصل آباد میں 9 مئی واقعات کے4مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتیں منظورہوگئیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں جن میں شبلی فراز، زرتاج گل، زین قریشی اور فواد چوہدری شامل تھے ان کی ضمانتیں منظورکرلیں۔ 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست ضمانت پرجج شاہد ضمیر رانجھا نے سماعت کی۔بعدازاںعدالت نے وکلاءکے دلائل کے بعد4 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، شبلی فراز، زین قریشی ، زرتاج گل اور فواد چوہدری کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن