کراچی : این ڈی ایم اے نے کراچی میں جولائی میں ممکنہ بارش کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں جولائی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدرآبادمیں جولائی میں 30 سے 75 ملی میٹربارش کاامکان ہے، اس کے علاوہ نواب شاہ،میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی بارش کا امکان ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا کہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے شدیدبارشیں متوقع ہیں. جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
گذشتہ روز پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں صوبے بھر کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔الرٹ میں کہا گیا تھا کہ یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی ہے اور رواں برس معمول سے 35 فیصد زائد بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔